سافٹن ٹیبلیٹ اور سیرپ کے بارے میں معلومات
اجزا: سافٹن کی ہر فلم کوٹیڈ ٹیبلیٹ میں 10 ملی گرام لوراٹاڈین اور سافٹن سیرپ کے ہر 5 ملی لٹر میں سے ملی گرام لوراٹاڈین موجود ہے۔
استعمال سافٹن ( اور لوراٹاڈین ٹیلٹس اور سیرپ کو موسمی الرجی جیسا کہ چھینکیں آنا ، ناک سے پانی بہنا، آنکھوں میں خارش وجلن اور الرجی کی وجہ سے ہونے والے دوسرے جلدی امراض میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ممانعت : ایسے مریض جو لوراٹاڈین سے حساسیت رکھتے ہوں انہیں یہ دوا استعمال نہیں کرنی چاہئے ۔
عمومی خوراک : بڑوں اور 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کے لئے: سافٹن ( لوراٹاڈین 10 ملی گرام) کی 1 ٹیبلٹ یا سافٹن ( لوراٹاڈین 5 ملی گرام فی 5 ملی لٹر) سیرپ 2 چائے کے چمچ (10 ملی لٹر ) روزانہ
دو سال سے 12 سال کی عمر کے بچوں کے لئے: 30 کلو گرام سے زیادہ وزن: سافٹن ( لوراٹاڈین 10 ملی گرام) کی 1 ٹیبلٹ یا سافٹن لورا ٹاڈین 5 ملی گرام فی 5ملی لٹر سیرپ 2 چائے کے چمچ (10 ملی لٹر روزانہ
تیس کلو گرام یا اس سے کم وزن : تجویز نہیں کیا جاتا یا ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق استعمال کریں۔
ضروری ہدایات: حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں میں لوراٹاڈین کی کارکردگی اور اس کا استعمال ابھی تک محفوظ ثابت نہیں ہوا لہذا ان مریضوں کو لوراٹاڈین بہت احتیاط سے دینی چاہئے ۔
عمومی مضر اثرات: لوراٹاڈین ایک محفوظ دوا ہے۔ اس کے مضر اثرات بہت ہی کم ہوتے ہیں ۔ حتی کہ اس سے غنودگی بھی نہیں ہوتی ۔ بہت کم مریضوں میں اس کے استعمال سے سر درد، تھکاوٹ متلی اور منہ کی خشکی ہو سکتی ہے۔
احتیاط روشنی نمی اور گرمی سے بچا ئیں ۔ سافٹن ٹیبلٹس 15 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ اور سافٹن سیرپ 15 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان محفوظ کریں ۔ تمام ادویات بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں ۔
پیشکش: سافٹن 10 ملی گرام ٹیبلیٹس 10 فلم کو ٹیڈ ٹیبلٹس کی پیکنگ میں دستیاب ہیں اور سافٹن سیرپ 5 ملی گرام فی 5 ملی لٹر 60 ملی لٹر کی بوتل میں دستیاب ہے۔
83سافٹن ٹیبلیٹس کی قیمت پاکستان میں
روپے میں 10 ٹیبلیٹس کا پیکٹ
Post a Comment